ایٹانگریکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش میں مسلسل بارش ہونے کے درمیان بھالوکپونگ علاقے میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم دوافرادہلاک ہوگئے جبکہ بہت سے دوسرے کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔مغربی کامیگ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اے کوان نے بتایا کہ بھاری لینڈسلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب ایک ’’پرانا اسپیکشن بنگلہ‘‘کے قریب واقع ایک ٹیلا دھنس گیااورکئی مکان زمین دوز ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک عورت اور ایک بچے کی لاش ملبے سے برآمد کی گئی ہے جبکہ دیگر کے اس میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔امدادی کام جاری ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع ہیڈکوارٹر سے جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بارش نے آسام سے لگے اس شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیداکر دی ہے.